حمد باری تعالیسلیم اللہ صفدر

زخمی دل کو سکوں کا سمندر دیا کلمہِ شکر لب سے ہوا جب ادا |رب کے شکر پر اشعار

زخمی دل کو سکوں کا سمندر دیا کلمہِ شکر لب سے ہوا جب ادا |رب کے شکر پر اشعار

زخمی دل کو سکوں کا سمندر دیا
کلمہِ شکر لب سے ہوا جب ادا
مجھ کو رب نے یہ کیسا مقدر دیا
جو نہیں مانگا وہ بھی عطا کر دیا

شب کے پچھلے پہر رب سے کی التجا
ایک آنسو تھا پلکوں پہ اٹکا ہوا
عرش تک پہنچ کے جب وہ لوٹی دعا
رب نے دامن میرا پھولوں سے بھر دیا

چھین کے سارے غم ، سکھ عطا کر دئیے
میرے رب نے کرم اس طرح کر دئیے
یہ سبھی اپنے وعدے وفا کر دئیے
تم پکارو سنوں گا تیری التجا

روح و جاں کو ایماں کی حلاوت ملی
اور دل کو توفیق عبادت ملی
اس بدن کو ملا صبر کا میٹھا پھل
اس زباں کو ملا شکر کا ذائقہ

رحمتیں برکتیں… میرے رب کی عطا
جنتیں عظمتیں… کاوشوں کی جزا
شکر کرتا ہوں جو ، ہے صبر کا صلہ
راحتِ جانِ صفدر ہے ہر اک دعا

 

زخمی دل کو سکوں کا سمندر دیا
کلمہِ شکر لب سے ہوا جب ادا
مجھ کو رب نے یہ کیسا مقدر دیا
جو نہیں مانگا وہ بھی عطا کر دیا

شاعری :سلیم اللہ صفدر 

اگر آپ مزیدمناجات، حمدیہ اشعار یا نعت شریف پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

 

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *