کون ہے شاہِ جہاں

حمد باری تعالی| خالق کائنات کی بارگاہ میں حمدیہ اشعار

0 25

حکم پہ کس کے ہوئے قائم زمین و آسماں
کس کا سکہ چل رہا ہے کون حاکم ہے یہاں
کون ہے ذاتِ نہاں، قدرت میں لیکن ہے عیاں
کر رہا ہے جو خدائی، کون ہے شاہِ جہاں

 

کس کے لفظِ کُن کے تابع گردشِ شام و سحر
کس کی مرضی سے ہے روشن صورتِ شمس و قمر
کس کی منشاء پہ ہے چلتا یہ نظامِ بحر و بر
کون ہے؟ حور و ملائک خالقِ جن و بشر

 

آگ، پانی، خاک سے چاہے جسے پیدا کرے
دے کے سانسیں چھین لے، جسمِ قوی مردہ کرے
چاہے تو مردہ بدن کو پل میں وہ زندہ کرے
معجزے دے کر سپردِ چشمِ جوئندہ کرے

 

آئے جس کا نام و دعوت لے کے سارے مرسلیں
کعبہ جس کا گھر ہے اور قرآں کلامِ دلنشیں
ذاتِ واحد، لافنا، ثانی کوئی جس کا نہیں
کر رہا ہے وہ حکومت مالکِ عرشِ بریں

 

حکم پہ کس کے ہوئے قائم زمین و آسماں
کس کا سکہ چل رہا ہے کون حاکم ہے یہاں
کون ہے ذاتِ نہاں، قدرت میں لیکن ہے عیاں
کر رہا ہے جو خدائی، کون ہے شاہِ جہاں

 

شاعری: مغیرہ حیدر

اگر آپ مزیدمناجات، حمدیہ اشعار یا نعت شریف پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.