اے میرے مولا تیری عطا سے
تیرے کرم سے تیری جزا سے
اندھیری راہ پر رواں دواں ہوں
جو تو نے بخشی ہے اس ضیاء سے
تیری مدد ہو اگر نہ مجھ کو
تو کیسے بچ پاؤں میں گناہ سے
تیرا کرم ہو نہ اس سفر میں
تو گم ہو میرا ہر اک نشان
یا ربی یا رحمان
نشانیاں تیری لامکاں تک
زمین سے دور آسماں تک
تباہ کرتے ہر اک طوفاں سے
پناہ دیتے ہر آشیاں تک
تو تتلیوں کے رنگوں کا خالق
وہ زعفرانی سی کہکشاں تک
تری اگر جستجو میں نکلوں
ہر اک ذرا تیرا رازدان
یا ربی یا رحمان
ازل سے لیکر ابد تلک ہے
ہر اک اجالا تیری چمک ہے
ہر اک زباں پر تیری ثنا ہے
ہر ایک شے میں تیری جھلک ہے
نہیں ہے کوئی شریک تیرا
تیری زمیں ہے تیرا فلک ہے
کہ دو جہاں میں تیرے علاوہ
نہیں ہے اور کوئی سائبان
یا ربی یا رحمان
ترا حکم گہرے پانیوں میں
ہے تو ہی مولا سمندروں میں
زمین کے جھوٹے بت بھلا کر
پکاریں سب تم کو کشتیوں میں
تو ہی بچاتا ہے ڈوبنے سے
تو ہی دھنساتا ہے خشکیوں میں
تمہاری قدرت سے بچ نہ پایا
فرعون، قارون اور نہ ہامان
شاعری :سلیم اللہ صفدر
[…] کرم مجھ پر فرما جیسی مناجات ، حمدیہ اشعار کے ساتھ ساتھ نعت شریف سننا چاہتے ہیں تو یہ لازمی […]
I see You’re in reality a good webmaster.
The website loading pace is amazing. It sort of feels that you’re
doing any distinctive trick. Also, the contents are masterpiece.
you have done a great task on this subject! Similar here: https://spectralex.top/ and also here: Bezpieczne zakupy