عنفوانِ شباب اللہ رے کم نہیں یہ عذاب اللہ رے | دلکش اردو شاعری

0 19

عنفوانِ شباب اللہ رے
کم نہیں یہ عذاب اللہ رے

کِھل اٹھا چہرہ صنم ہائے
دیکھئے یہ گلاب اللہ رے

اب محبت سکھائیں گے ہم کو
آپ جیسے نواب اللہ رے

کیا ستم ہے کہ آج وہ ہم سے
کررہے ہیں حساب اللہ رے

ایک دن طیش آگیا ہم کو
پھر دیئے جو جواب اللہ رے

لے لیا بانہوں میں انہیں کل شب
بج رہا تھا رباب اللہ رے

پر ضیا ہوگئی جبینِ دل
پڑگیا جو لعاب اللہ رے

معتبر کردیا محبت کو
کرکے مجھ کو خطاب اللہ رے

وہ فدا ہیں لئیق ہم پر اف
کیا ہی کہنے جناب اللہ رے

عنفوانِ شباب اللہ رے
کم نہیں یہ عذاب اللہ رے

شاعری : لئیق انصاری 

اگر آپ اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

وحشتوں کا علاج ممکن ہے …. ہو اگر دید آج ممکن ہے | خوبصورت اردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.