دوڑ کر آؤں گا مجھ کو تُو اگر آواز دے | آواز پر شاعری

Best Urdu ghazal on voice

0 32

دوڑ کر آؤں گا مجھ کو تُو اگر آواز دے
میرے ہمدم میرے ساتھی چارہ گر آواز دے

منزلوں کی چاہ ایسی ہو کہ بس چلتے رہیں
حوصلے اتنے قوی ہوں کے سفر آواز دے

موت کی دہلیز سے واپس پلٹ سکتا ہوں میں
ایک بار اپنا سمجھ کر تُو اگر آواز دے

ہر طرف جب ہو کا عالم ہو اندھیری رات میں
ایسے عالم میں بھلا بندہ کدھر آواز دے ۔۔؟؟

میں تو سننے کیلئے تیار رہتا ہوں سدا
مسئلہ یہ ہے مجھے کوئی بشر آواز دے

چل رہے ہیں آج ٹی وی پر پرانے گیت بھی
اور چُھٹی بھی ہے دونوں کو جگر آواز دے

دوڑ کر آؤں گا مجھ کو تُو اگر آواز دے
میرے ہمدم میرے ساتھی چارہ گر آواز دے

شاعری:عرفان منظور بھٹہ

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

سر پر اگر ہو دھوپ شجر کاٹتے نہیں | خوبصورت اردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.