تجھ کو خدا عطا کرے یہ شان مستقیم|بیٹے کے نام
نوجوان شاعر بابر علی برق کی اپنے بیٹے کے لئے ایک نظم | son poetry
تجھ کو خدا عطا کرے یہ شان مستقیم
بیٹا! بنے تو وقت کا سلطان مستقیم
دیتا ہے رزق خالقِ کونین ہر گھڑی
مرتے نہیں ہیں بھوک سے انسان مستقیم!
ہرگز نہ بھولنا کبھی رب کی عنایتیں
پڑھنا بڑے ہی شوق سے قرآن مستقیم!
قربت رسولِ پاکﷺ کی مل جائیگی ہمیں
گر ہو گۓ جو صاحبِ ایمان مستقیم
بن کر جیو جہان میں خوددار آدمی
تجھ کو غنا عطا کرے رحمان مستقیم
مجھ کو بھی مغفرت کی دعاؤں میں رکھنا یاد
اللہ کرے گا منزلیں آسان مستقیم
بیٹا! تو اپنے باپ کو مت بھولنا کبھی
رکھنا ہمیشہ قبر کی پہچان مستقیم
سایہ ہوں تیرے سر کا میں لختِ جگر مِرے
ہونا کبھی نہ باپ سے انجان مستقیم
بیٹا! خداۓ پاک سے ” بابر ” کی ہے دعا
تجھ کو ملیں مسرتیں ہر آن مستقیم
تجھ کو خدا عطا کرے یہ شان مستقیم
بیٹا! بنے تو وقت کا سلطان مستقیم
شاعری : بابر علی برق
اگر آپ باپ کے حوالے سے شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
اگر اپ ماں کی شان میں کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں