تری محبت مری عبادت تمہاری حرمت میری ریاضت | نعت رسول مقبول | Naat poetry in Urdu two lines

4 116

تری محبت مری عبادت
تمہاری حرمت میری ریاضت
تو رہنما، میں ترا مسافر
تمہارا رستہ ہے میری جنت

 

تمہاری حرمت پہ جاں فدا ہو
کہ مجھ سے خوش تب میرا خدا ہو
میرے گناہوں کا ہو مداوا
یہی تو اک میرا آسرا ہو

تری محبت مری عبادت
تو رہنما، میں ترا مسافر …
تمہارا رستہ ہے میری جنت

 

میں جام ِکوثر کا ہوں پیاسا
ہے میری روح ایک خالی کاسہ
بروز ِ محشر ہو ساتھ تیرا
تری شفاعت مرا دلاسہ

 

ہے تیرا اخلاق رب کا قرآں
ہے تیرا فرمان رب کا فرماں
مری ہر اک راہ پہ تھا اندھیرا
ہر اک اندھیرے میں تو فروزاں

 

تھا اپنے خالق سے دور کتنا
کہ رنج و غم سے تھا چُور کتنا
تری محبت نے مجھ کو بخشا
وہ روح و دل کا سرور کتنا

 

جو میرے ہے دو جہاں پہ چھایا
ہے تیری ہی رحمتوں کا سایا
میں کتنا پیارا ہوں رب کو جس نے
مجھے تیرا امتی بنایا

 

تری محبت مری عبادت
تمہاری حرمت میری ریاضت
تو رہنما، میں ترا مسافر
تمہارا رستہ ہے میری جنت

شاعری : سلیم اللہ صفدر

تلوار لے کر آئے تھے میرے نبی | رحمت عالم پر ایک خوبصورت نعت

وہ ہیں خیرالبشر، وہ ہیں خیر الامم | رحمت عالم پر اشعار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.