میرے خدا کا جو لطف و کرم نہیں ہوتا میں آج واصفِ شاہ امم نہیں ہوتا | نعت رسول مقبول

naat poetry in urdu two lines | poetry for naat in urdu | naat poetry in urdu

0 6

میرے خدا کا جو لطف و کرم نہیں ہوتا
میں آج واصفِ شاہ امم نہیں ہوتا

نبی کے عشق میں دنیا ہمیں ستاتی ہے
نبی سے عشق ہمارا بھی کم نہیں ہوتا

بھٹک ہی جاتے یہ منزل سے قافلے والے
جو راہ میں ترا نقشِ قدم نہیں ہوتا

جو شخص اُن کی غلامی کے رنگ میں نہ رنگے
خدا کے ہاں وہ کبھی محترم نہیں ہوتا

جہاں بھی جاؤ ہجوم اُن کے عاشقوں کا ہے
یہ لشکر اور بڑھے گا یہ کم نہیں ہوتا

نبی کی یاد سے غافل رہیں ہم اے امجد
ستم یہ ہم سے خدا کی قسم نہیں ہوتا

میرے خدا کا جو لطف و کرم نہیں ہوتا
میں آج واصفِ شاہ امم نہیں ہوتا

شاعری : محمد امجد اکبر

صورت ہے لاجواب تو سیرت ہے لاجواب وہ آخری نبی ہیں نبوت ہے لاجواب

مصطفی آئے تو ہو گئی روشنی | نعت رسول مقبول

وہ ہیں خیرالبشر، وہ ہیں خیر الامم | رحمت عالم پر اشعار 

If you want to read more lyrics of naats please click

naat poetry in urdu two lines | poetry for naat in urdu | naat poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.