ترے دم سے روشن ہے میرا جہاں
بنا تیرے یہ خوشیاں ہیں بےنشاں
اے بابا نہیں پیارا تجھ سا یہاں
تو میرا ہے مضبوط اک آسما ں
رہے مجھ پہ قائم یہ شفقت تری
مرے دل میں ہر پل ہو عظمت تری
جہاں میں ہو ہر سمت رفعت تری
ملی ہے جو وسعت یہ برکت تری
مری یہ شجاعت ترے دم سے ہے
مری یہ شرافت ترے دم سے ہے
زباں پر صداقت ترے دم سے ہے
مری یہ وجاہت ترے دم سے ہے
خدا کی محبت سکھائی مجھے
نبی جی کی سنت دکھائی مجھے
ہر اک بات اچھی بتائی مجھے
اکابر کی رہ بھی سجھائی مجھے
مشقت کرے رات دن گرمی میں
نہی ثانی تجھ سا کوئی نرمی میں
نہ گزرے ترا کوئی پل خفگی میں
سہارا سحر کا بنا سختی میں
ترے دم سے روشن ہے میرا جہاں
بنا تیرے یہ خوشیاں ہیں بےنشاں
اے بابا نہیں پیارا تجھ سا یہاں
تو میرا ہے مضبوط اک آسما ں
اگر آپ ماں کی شان میں کلام یا بیٹی کی عظمت پر شاعری پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی دیکھیں