رضا تیری کو چاہتے ہیں میرے مولا تیرے بندے

1 19

رضا تیری کو چاہتے ہیں میرے مولا تیرے بندے
تجھی کو بس بلاتے ہیں میرے مولا تیرے بندے

اگرچہ تو کہے گا حشر میں رضی اللہ عنہم بھی
تیرا ڈر دل میں پاتے ہیں میرے مولا تیرے بندے

جو دانہ بھی اگر چکھ لیں کسی شیطان کے ہاتھوں
تجھی سے گڑگڑاتے ہیں میرے مولا تیرے بندے

"تیری رحمت کی امیدیں بڑھائیں حوصلے اپنے”
کہ گِر کر مسکراتے ہیں میرے مولا تیرے بندے

بھلا کیا خوب اتاری ہے کتاب الۡبَیِّنَۃ تو نے
وہ سیکھیں اور سکھاتے ہیں میرے مولا تیرے بندے

تیرے غصے کے بارے میں اگر سوچیں ذرا سا بھی
تو تھر تھر کانپ جاتے ہیں میرے مولا تیرے بندے

ترے نبیوں کی بس ہمسائیگی کی ایک ہے خواہش
دلوں میں جو بساتے ہیں میرے مولا تیرے بندے

رضا تیری کو چاہتے ہیں میرے مولا تیرے بندے
تجھی کو بس بلاتے ہیں میرے مولا تیرے بندے

شاعری : طلحہ سعید۔
اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

1 تبصرہ
  1. Pieregistrējieties, lai sanemtu 100 USDT کہتے ہیں

    Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.