شکستہ دل ہوں میرے الہی تو اپنے در کی گدائی دے دے | رب سے دعائیں التجائیں

Urdu poetry on dua

0 67

شکستہ دل ہوں میرے الہی تو اپنے در کی گدائی دے دے
ہے التجا تیرے در الہی تو اپنے در کی رسائی دے دے

معاصیت کےبھنور میں مولی پھنسا ہوا ہوں,  دھنسا ہوا ہوں
گناہوں کی اس جکڑ سےمولی مجھے فقط تو رہائی دے دے

ہے چاہتوں کا بسیرا ہرسو, یہ زیست ہے پراندھیرا ہرسو
بے دید ان غفلتوں سےنکلوں مجھے تو ایسی بینائی دے دے

قدم قدم پر بنے معاون، قدم قدم پر جو رہنما ہو
مجھےحیاتی میں مرےمولا تو ایسی اب روشنائی دے دے

زمیں نہیں زیر پا ہے میرے، اداسیوں کی عجیب دلدل
ہے قلب بےچیں اداسیوں سے، اداسیوں سے جدائی دے دے

خدا کی چوکھٹ سے دور رہ کر اے ابن صادق ہے بےقراری
مری حیاتی ہو جس سے روشن وہی سکون وصفائی دے دے

شکستہ دل ہوں میرے الہی تو اپنے در کی گدائی دے دے
ہے التجا تیرے در الہی تو اپنے در کی رسائی دے دے

شاعری: ذوالقرنین ابن صادق

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

گناہ تو کر چکا لیکن اٹھانے سے میں قاصر ہوں

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.