تیرا ہر خواب حقیقت ہو، یہ جنت ہے کیا؟ اردو غزل | urdu poetry attitude
poetry in urdu attitude | attitude shayari in urdu | |attitude poetry in urdu
تیرا ہر خواب حقیقت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تجھ کو ہر لمحے میں راحت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تجھ سے سب پیار کا اظہار کریں دنیا میں
تجھ سے ہر ایک کو الفت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تیرے دل میں کوئی ارماں نہ کبھی باقی ہو
اور نہ اک چیز کی حاجت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تجھ کو فوراً ہی دعاؤں کا ثمر مل جاۓ؟
پھر نہ دل میں کوئی حسرت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
عکس جو دل میں بنے یار کی وہ مل جاۓ
پھر ترے سامنے صورت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
گھر کے آنگن میں سدا پھول کی خوشبو مہکے
غم نہ ہو یونہی مسرت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تیرے محکوم سدا تیری حکومت مانے
ہر گھڑی تیری اطاعت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
رنج کو تیرے مقدر سے مٹایا جاۓ
تجھ پہ قسمت کی عنایت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تو بھی ہمدرد یہ خوش فہمی ہٹا دے دل سے
ہر کسی کو تیری چاہت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تیرا ہر خواب حقیقت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
تجھ کو ہر لمحے میں راحت ہو، یہ جنت ہے کیا؟
شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد
اے غافل نہ غفلت میں یوں دن گزارو اگر موت آئے تو پھر کیا کروگے؟ | موت پر اشعار
اتنے بڑے جہان میں تنہا رہا ہوں میں | اداس شاعری
Islamic poetry in Urdu | islamic shero shayari |Amazing poetry in Urdu | poetry in urdu attitude | urdu poetry attitude | attitude shayari in urdu