تلاشِ یار میں خود کو شُمار کرتے ہوئے | دلکش اردو شاعری
Urdu poetry 2 lines | Urdu poetry beautiful
تلاشِ یار میں خود کو شُمار کرتے ہوئے
میں زخمی ہوتا رہا ایک زخم بھرتےہوئے
ہمارے شہر کے آداب منفرد سے ہیں
کہ اپنے ڈر کو چھپانا پڑا ہے ڈرتے ہوئے
کٹی پتنگ کی ہمت یا خودفریبی ہے
بھٹک رہی ہے فضا میں مگر اکڑتے ہوئے
خدا کے فضل سے باقی ہے رونقِ دنیا
کہا کنارے سے اک موج نے بچھڑتے ہوئے
قدم قدم پہ مراتب بڑھائے جاتے ہیں
کرو گے آپ یہ محسوس آگےبڑھتے ہوئے
طریقِ حق کی طرف گامزن ہو دل میرا
کہ ڈھل رہی ہے جوانی آوارہ پھرتے ہوئے
کسی پہ غالب و اقبال کا اثر نہ ہوا
اثر لیا ہے کسی نے اثر کو پڑھتے ہوئے
اے ذوالجلال تُو اپنےطلب کی حاجت دے
کروں میں دین کی خدمت عدو سےلڑتےہوئے
تلاشِ یار میں خود کو شُمار کرتے ہوئے
میں زخمی ہوتا رہا ایک زخم بھرتےہوئے
شاعری: ہدہد الہ آبادی
اگر آپ دوستی پر مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
Wow, amazing blog layout! How lengthy have you been blogging for?
you make blogging glance easy. The full glance of your web site is wonderful,
as neatly as the content! You can see similar here dobry sklep