سخن کا آغاز کر رہا ہوں حضورِ والا بہ اِسم اللہ | حمدیہ اشعار | hamd poetry 2 lines

poetry about hamd in urdu | hamd bari tala poetry | apoetry for hamd in urdu

0 28

سخن کا آغاز کر رہا ہوں حضورِ والا بہ اِسم اللہ
تمام لفظوں میں ہورہا ہے عجب اجالا بہ اِسم اللہ

بروزِ محشر اسی کے چہرے پہ ہوگا ایمان کا تبسم
لیا ہے رزقِ حلال کا جس نے بھی نِوالہ بہ اِسم اللہ

تبھی تو کشتی لگی کنارے نبیؑ، صحابیؓ ، ولی پکارے
پئیں گے مشکل گھڑی میں صبر و رضا کا پیالہ بہ اِسم اللہ

حسینؓ تجھ پر، یہ جیت کیونکر، نہ اپنا دل ہارتی سراسر،
عَلَم جو کربل میں تونے توحید کا سنبھالہ بہ اِسم اللہ

پڑا جب اہلِ یقیں سے پالا نظارا چشمِ فلک نے دیکھا
عَدو کا سارا طِلِسم پل بھر میں توڑ ڈالا بہ اِسم اللہ

خدا کے جتنے پیامبرؑ ہیں سبھی کا ہوں جان و دل سے قائل
تمام نبیوںؑ کے نام والی جُڑی ہے مالا بہ اِسم اللہ

یہ جب بھی اہلِ سخن نےچاہا خدا کی تعریف کرلی جائے
ہوا ہے صائم سخنوروں کا ہی بول بالا بہ اِسم اللہ

سخن کا آغاز کر رہا ہوں حضورِ والا بہ اِسم اللہ
تمام لفظوں میں ہورہا ہے عجب اجالا بہ اِسم اللہ

شاعری : ملک مبشر صائم علوی

سخن کا آغاز کر رہا ہوں حضورِ والا بہ اِسم اللہ | حمدیہ اشعار | hamd poetry 2 lines
یہ جب بھی اہلِ سخن نےچاہا خدا کی تعریف کرلی جائے
ہوا ہے صائم سخنوروں کا ہی بول بالا بہ اِسم اللہ

اگر آپ مزیدمناجات، حمدیہ اشعار یا نعت شریف پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

کون ہے شاہِ جہاں | Hamd Poetry In Urdu 2 Lines

If you want to read more hamd poetry in Urdu please  check 

poetry about hamd in urdu | hamd bari tala poetry | poetry for hamd in urdu | urdu hamd poetry hamd poetry in urdu 2 lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.