ملک مبشر صائم علوینعت رسول مقبول

قلم میں جب بھی اُٹھاؤں نبی کی نعت کہوں | اردو نعت | Naat Poetry in Urdu two lines

قلم میں جب بھی اُٹھاؤں نبی کی نعت کہوں درود لب پہ سجاؤں نبیؐ کی نعت کہوں صدائیں قلب و جگر کی زباں پہ لے آؤں خدا کی حمد سناؤں، نبیؐ کی نعت کہوں
قلم میں جب بھی اُٹھاؤں نبی کی نعت کہوں | اردو نعت | Naat poetry in Urdu two

قلم میں جب بھی اُٹھاؤں نبی کی نعت کہوں
درود لب پہ سجاؤں نبیؐ کی نعت کہوں

صدائیں قلب و جگر کی زباں پہ لے آؤں
خدا کی حمد سناؤں، نبیؐ کی نعت کہوں

قمر کے نور کی کرنوں سے لفظ اَخذ کروں
ستارے نقطے بناؤں نبیؐ کی نعت کہوں

نبیؐ کی یاد میں اشکوں کے جام بھر بھر کے
میں تِشنگی کو بجھاؤں نبیؐ کی نعت کہوں

فضا کو چار سو جب شب نے گھیر رکھا ہو
چراغِ عشق جلاؤں نبیؐ کی نعت کہوں

زہے نصیب اگر جاؤں میں مدینے میں
ادب سے پلکیں جھکاؤں نبیؐ کی نعت کہوں

کبھی جو رنج و الم سر پہ میرے آن پڑیں
غموں کو جڑ سے مٹاؤں نبیؐ کی نعت کہوں

اگر خفا کبھی پروردگار ہو صائم
میں اپنے رب کو مناؤں نبیؐ کی نعت کہوں

قلم میں جب بھی اُٹھاؤں نبی کی نعت کہوں
درود لب پہ سجاؤں نبیؐ کی نعت کہوں

شاعری : ملک مبشر صائم علوی

وہ ہیں خیرالبشر، وہ ہیں خیر الامم | رحمت عالم پر اشعار

تاجدارِ حرم، رب کا پیار آپ ہیں | خوبصورت اردو نعت شریف

صورت ہے لاجواب تو سیرت ہے لاجواب | نعت رسول مقبول

میں جب قرآن پڑھتا ہوں محمد یاد آتے ہیں | اردو نعت رسول مقبول

اگر آپ مزید نعت شریف پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

naat poetry in urdu | poetry for naat in urdu |  naat written in urdu  | naat poetry in urdu text

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *