شہر نبی میں آکر ، حسرت کو بھول جاؤ | نعت شریف
بارگاہ رسالت میں نعت رسول مقبول
شہر نبی میں آکر ، حسرت کو بھول جاؤ
ناداری اپنی کو بھی ، غربت کو بھول جاؤ
دنیا کے سب تماشے , عشرت کو بھول جاؤ
دنیا میں دل لگی اور ، رغبت کو بھول جاؤ
پیارے نبی کی سنت ، پر ہی عمل کرو تم
آسانیاں سبھی ہیں ، عسرت کو بھول جاؤ
گر زندگی میں ان کے ، رستے پہ نہ چلے تم
آرام بھی ہے رخصت ، راحت کو بھول جاؤ
الفت سے رہنا سیکھو ، دنیائے فانی میں اب
تم دل نہیں دکھانا ، نفرت کو بھول جاؤ
اللہ نبی کے حکموں ، پر ہی کمائیاں کر
سود اور حرام خوری ، رشوت کو بھول جاؤ
اللہ نبی منانے ، کی فکر میں لگو تم
اس کے سوا اے اظہر ، چاہت کو بھول جاؤ
شہر نبی میں آکر ، حسرت کو بھول جاؤ
ناداری اپنی کو بھی ، غربت کو بھول جاؤ
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں