نبی کی آنکھ کے تارے حسین زندہ ہیں

Poetry about imam Hussain in Urdu| شان صحابہ پر اشعار

0 24

نبی کی آنکھ کے تارے حسین زندہ ہیں
جو مومنوں کے ہیں پیارے ، حسین زندہ ہیں

وہ ایسے جن پہ شہادت بھی ناز کرتی ہے
وہ کربلا کے دلارے ، حسین زندہ ہیں

وہ پیارے نانا  کے دیں کو بچانے کی خاطر
چلے خدا کے سہارے ، حسین زندہ ہیں

نبی  کے پیارے نواسے کے دیکھ لو دشمن
وہ مر گئے سبھی سارے ، حسین زندہ ہیں

نبی  کی آل پہ ہتھیار جس نے سونتے ہیں
ملے انہیں ہیں خسارے ، حسین زندہ ہیں

ڈٹے رہے ہیں وہ میدان کربلا میں سبھی
شہید ہو کے نہ ہارے ، حسین زندہ ہیں

ہمیں ہیں آل نبی  سے محبتیں اظہر
لگاؤ تم بھی یہ نعرے ، حسین زندہ ہیں

نبی کی آنکھ کے تارے حسین زندہ ہیں
جو مومنوں کے ہیں پیارے ، حسین زندہ ہیں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

وحشت کا اندھیرا جب چھایا اک عزم حسین کا یاد آیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.