سامنے جس کے ہوا کرتی تھی ہر بات میں چپ | خاموشی پر اشعار

Urdu poetry ghazal | Urdu poetry heart touching

0 160

سامنے جس کے ہوا کرتی تھی ہر بات میں چپ
جاتے جاتے وہ مجھے دے گیا سوغات میں چپ

لوگ کرتے ہیں نئے شہر کو آباد مگر
چھوڑ کے جاتے ہیں اجداد کے دیہات میں چپ

مجھ پہ تنہائیوں کا سایہ ہے سو اس لیے بھی
ہر گھڑی ہر جگہ ہوتی ہے مری ذات میں چپ

اس کو آواز لگائی بڑی مشکل سے مگر
اس نے یکدم سے تھما ڈالی مرے ہاتھ میں چپ

صرف اک شخص کے جانے سے خموشی کا خدا
کس لیے پھیلا رہا ہے مرے دن رات میں چپ

سامنے جس کے ہوا کرتی تھی ہر بات میں چپ
جاتے جاتے وہ مجھے دے گیا سوغات میں چپ

شاعری: بلال احمد خان

اب تو نہ کوئی غم ہے نہ کوئی خوشی مجھے | اردو غمگین شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.