سارے انساں جا رہے ہیں عارضی گھر چھوڑ کر | urdu poetry islamic
Urdu poetry text about life
سارے انساں جا رہے ہیں عارضی گھر چھوڑ کر
فانی دنیا کا سبھی ہی مال اور زر چھوڑ کر
اس جہان فانی سے تم دل لگانا نہ کبھی
ایک دن تو نے ہے جانا سارے منظر چھوڑ کر
زندگی اپنی گزارو رب کا قراں تھام کر
جھوٹے موٹے جادو ٹونے اور منتر چھوڑ کر
مسجدوں میں دل لگاؤ لاؤ اسلامی نظام
یہ کلیسا ، گردوارے اور مندر چھوڑ کر
وہ ہی داتا وہ ہی مولا ہے وہی مشکل کشا
مت کرو سجدہ کہیں اللہ کا در چھوڑ کر
کامیابی تیری ناممکن ہے دونوں ہی جہاں
گر چلے دنیا میں تم رستہ ء سرور ﷺ چھوڑ کر
تو پیام حق سنا لے شاعری سے ہر جگہ
عشق فانی کی سبھی باتوں کو اظہر چھوڑ کر
سارے انساں جا رہے ہیں عارضی گھر چھوڑ کر
فانی دنیا کا سبھی ہی مال اور زر چھوڑ کر
فانی دنیا سے چلے ہیں سارے انساں چھوڑ کر|فانی دنیا پر اشعار
urdu poetry islamic | Urdu poetry text about life | Urdu poetry heart touching