رحمتوں کا حسیں سلسلہ مصطفیٰ | نعت رسول مقبول
Naat sharif lyrics urdu| نعت شریف اردو
رحمتوں کا حسیں سلسلہ مصطفیٰ
تاجدار حرم ، شافی محشر ، صاحب کوثر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہ ہستی ہیں جن پر خود اللہ رب العزت اور فرشتے بھی سلامتی بھیجے ہیں ۔ ان کی رحمتوں کی کوئی انتہا نہین ان کی عظمتوں کی سلسلہ سدرہ المنتہا سے آگے ہیں ۔ ان کی پرواز جبرائیل سے بلند اور روشنی سے زیادہ تیز ہے ۔ یہ چند اشعار اسی ہستی کے لئے لکھے گئے جو روز محشر ہماری شفاعت کریں گے، ہمیں جام کوثر پلائیں گے، ان کے اشارے سے جنت کے در کھلیں گے اور ان کی رفاقت باعث فخر و سعادت ہو گی۔
رحمتوں کا حسیں سلسلہ مصطفیٰ
رفعتوں کی عجب انتہا مصطفیٰ
وہ براہیم کی ہیں دعا مصطفٰی
حسن یوسف کا ہیں آئینہ مصطفیٰ
عہد رفتہ کے سارے نبی مقتدی
تاابد خاتم الانبیا مصطفیٰ
ان کے لب پر رہا امتی امتی
اپنے دل میں رہے مصطفیٰ مصطفیٰ
درد امت بہا صورت اشک جب
پا گئے اپنے رب کی رضا مصطفیٰ
سب گناہ ہیں مگر قہر اترا نہیں
رحمت رب بنی ہے دعا مصطفٰی
نان جو اور کھجوروں کے چھپر کا گھر
سدرۃ المنتہی راستہ مصطفیٰ
شاعری : سلیم اللہ صفدر
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں