رحمت کا مغفرت کا لیکر پیغام آیا | رمضان پر اشعار |ramzan poetry in urdu

ramzan poetry in urdu text | ramzan urdu poetry | ramzan mubarak poetry in urdu

0 4

رحمت کا مغفرت کا لیکر پیغام آیا
پھر لوٹ کر دوبارہ ماہ صیام آیا

 

کتنی ہے خوش نصیبی، رب کی عطا ہے ہم پر
برکت کی اس فضا نے روح کو کیا معطر
رحمت کی روشنی نے سینے کیے منور
کتنا ہی خوبصورت رب کا انعام آیا

 

نظریں بچائے رکھو، اللہ سے رشتہ جوڑو
یہ جھوٹ اور یہ غیبت، سارے گناہ چھوڑو
اپنے قدم ہمیشہ مسجد کی سمت موڑو
رمضان لے کے ہم تک رب کا پیام آیا

 

روزے کے وقت اپنے رب سے کریں دعائیں
روزے کے بعد بھی ہم رب کو بُھلا نہ پائیں
تسبیح اور تہجد، اذکار کرتے جائیں
روح کو سکون پہنچا جاں کو آرام آیا

 

تسبیح اور تراویح پڑھنے کا حوصلہ دے
اے رب سیاہ دل سے ہر اک گناہ مٹا دے
روزے قبول کر کے جنت میں گھر بنا دے
اے رب تمہارے در پر تیرا غلام آیا

 

گانے ڈرامے چھوڑو روزے کا اجر پاؤ
رمضان نہ بھی ہو تو برکت یونہی کماؤ
اپنے ہر اک عمل سے شیطان کو بھگاؤ
سمجھو ہر ایک نیکی کو تب دوام آیا

 

ہر اک عمل کا بدلہ میزان پر ہے بھاری
کتنا بڑھا کے صفدر رب نے کیا ہے جاری
بارش وہ رحمتوں کی کچھ اس طرح اتاری
اک نور صبح پہنچا اک اجر شام آیا

 

رحمت کا مغفرت کا لیکر پیغام آیا
پھر لوٹ کر دوبارہ ماہ صیام آیا

شاعری : سلیم اللہ صفدر

ماہ رمضاں کی ہر شب مبارک سہی سب سے افضل مگر لیلتہ القدر ہے | لیلتہ القدر پر اردو شاعری

If you want to read more ramzan poetry in urdu text, please visit

ramzan poetry in urdu text | ramzan urdu poetry | ramzan mubarak poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.