مصعب شاہین نعت رسول مقبول

رات گئے نعت سننے سنانے لگے | نعت شریف اردو |naat poetry in urdu two lines

رات گئے نعت سننے سنانے لگے ہم یوں اپنا مقدر جگانے لگے ان کی سرکار میں اپنا دل رکھ دیا جو نہ لگتے تھے وہ غم ٹھکانے لگے
رات گئے نعت سننے سنانے لگے | نعت شریف اردو |naat poetry in urdu two lines

رات گئے نعت سننے سنانے لگے
ہم یوں اپنا مقدر جگانے لگے

ان کی سرکار میں اپنا دل رکھ دیا
جو نہ لگتے تھے وہ غم ٹھکانے لگے

یاد آنے لگا شہرِ طیبہ ہمیں
ہم خوشی سے یہی غم منانے لگے

جب تصور میں روضے پہ حاضر ہوئے
نغمہ صلے علی گنگنانے لگے

چپکے چپکے سسکتے سسکتے سبھی
راز جو کچھ تھے ان  کو بتانے لگے

میں نے بتلادیا، میں ہوں اُن کا غلام
جب کبھی مسئلے آزمانے لگے

ایک بھی باب پورا نہیں ہوسکا
گو کہ توصیف میں کئی زمانے لگے

رات گئے نعت سننے سنانے لگے
ہم یوں اپنا مقدر جگانے لگے

شاعری : مصعب شاہین

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

naat lyrics in urdu |  naat text in urdu | 2 line poetry for naat in urdu text | naat poetry in urdu two lines text

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *