وحشت کا اندھیرا جب چھایا اک عزم حسین کا یاد آیا

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی باسعادت زندگی اور قابل رشک شہادت پر کچھ اشعار

1 30

وحشت کا اندھیرا جب چھایا
اک عزم حسین کا یاد آیا
وہ جس کی شہادت فخر بنی
اسلام کا ہے اک سرمایہ

(جو قومیں اپنے شہدا کو یاد نہیں رکھتی زمانہ انہیں یاد نہیں رکھتا. اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی غزوہ بدر اور غزوہ احد کے شہدا کو اپنی مجالس میں یاد کر کے اپنا اور صحابہ کرام کا ایمان تازہ کیا کرتے تھے. یہ نظم بھی جنت الفردوس میں جوانوں کے سردار حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے لیے ہے جن کی قربانی امت مسلمہ کے لیے فخر اور اسلام کا ایک سرمایہ ہے.)

 

وحشت کا اندھیرا جب چھایا
اک عزم حسین کا یاد آیا
وہ جس کی شہادت فخر بنی
اسلام کا ہے اک سرمایہ

 

ہے ان کی شہادت اپنا فخر
ہوا جس سے بلند اسلام کا سر
ہے ان کا لہو اک رنگِ سحر
ہر ایک افق پر جو چھایا

 

وہ باغ رسالت کے گل ہیں
وہ فاتحِ خیبر کا دل ہیں
دھڑکن ہیں میرے صدیق کی وہ
عثمان و عمر کا ہیں سایہ

 

وہ جنت میں سرشار ہوں گے
جوانوں کے سردار ہوں گے
وہ مجھ سے ہیں، میں ان سے ہوں
یہ میرے نبی نے فرمایا

 

ہے عشق ِحسین اپنے من میں
اک رنگ ِوفا ہے جیون میں
ہم سب ہیں شہادت کی دھن میں
صفدر حاضر گر وقت آیا

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے متعلق مزید اشعار پڑھنے کے لئے یہ لازمی دیکھیں

1 تبصرہ
  1. e-commerce کہتے ہیں

    I see You’re really a excellent webmaster. The site loading speed is incredible.
    It kind of feels that you’re doing any unique trick. Also, the contents
    are masterpiece. you have performed a great task in this topic!
    Similar here: tani sklep and also here: Tani sklep

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.