محمد مصطفی سے جب تعلق جڑ گیا دل کا
خدائے لم یزل سے ہو گیا خود رابطہ دل کا
مری یہ زندگی ان کی غلامی میں گزر جاۓ
یہی ہے آرزو دل کی یہی ہے مدعا دل کا
دلِ بیمار کو آرام آۓ گا مدینے میں
کوئی چارہ نہیں چارہ گرو! اِس کے سوا دل کا
دھڑکتا ہی نہیں جو دل رسول اللہ کی خاطر
اگر ایسا ہے سینے میں نہیں کچھ فائدہ دل کا
محمد نام لینے سے سکونِ قلب ملتا ہے
محمد ہیں دوا دل کی محمد آسرا دل کا
بُلا لو ہم کو بھی آقا کبھی دربارِ عالی میں
سنائیں حالِ دل اپنا بتائیں ماجرا دل کا
رہے شام و سحر ذکرِ شہِ ہردوسرا لب پر
نبی کے ذکر سے ہوتا ہے صفدر تزکیہ دل کا
محمد مصطفی سے جب تعلق جڑ گیا دل کا
خدائے لم یزل سے ہو گیا خود رابطہ دل کا
مرے آقا کے جو نقشِ کفِ پا دیکھ لیتے ہیں | نعت شریف
اگر آپ مزید نعت رسول مقبول اردو شاعری میں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click
naat sharif in urdu written | naat poetry in urdu text | naat poetry in urdu text | naat poetry in urdu two lines | 2 line poetry for naat in urdu