میرا رب تتلیوں کے پر پہ رنگوں کو سجاتا ہے | اللہ کی حمد پر اشعار | hamd in urdu text
hamd poetry 2 lines | hamd poetry in urdu 2 lines | poetry about hamad in urdu
میرا رب تتلیوں کے پر پہ رنگوں کو سجاتا ہے
میرا رب جگنوؤں کو روشنی کرنا سکھاتا ہے
میرا رب ان خلاؤں کے اندھیروں سے ڈراتا ہے
میرا رب چاند تاروں سے سفر آساں بناتا ہے
میرے رب کی جھلک ذروں سے لیکر کہکشاؤں تک
اسی کے واسطے ہر اک جھلک جو دیکھ پاتا ہے
میرا رب سرکشوں کو نیل میں غرقاب کرتا ہے
میری رب کشتوں کو ڈوب جانے سے بچاتا ہے
وہی لائے قحط سالی وہی یوسف کو رفعت دے
وہی ہامان کو پاتال میں آخر گراتا ہے
میرا رب اپنی قہاری سے دل میں خوف بھرتا ہے
میرا رب اپنی رحمت سے امیدوں کو جگاتا ہے
وہی ہے جو کہ جنت کی ہمیں رغبت دلاتا ہے
ہمارے دل میں دوزخ کا وہی تو ڈر بٹھاتا ہے
اس سے التجا کرتے ہوئے انسؤ نکلتے ہیں
وہی تو ہے خوشی کے وقت صفدر کو ہنساتا ہے
میرا رب تتلیوں کے پر پہ رنگوں کو سجاتا ہے
میرا رب جگنوؤں کو روشنی کرنا سکھاتا ہے
شاعری :سلیم اللہ صفدر
اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more hamd poetry in urdu 2 lines, please check
hamd poetry 2 lines | hamd poetry in urdu 2 lines | poetry about hamad in urdu | poetry for hamd in urdu | best hamd in urdu | poetry about hamd in urdu