ہم نعرہ ِ تکبیر سے باطل کو ہلا دیں گے | یوم تکبیر پر نظم

Takbeer day of Pakistan| Poetry on youm e takbeer in urdu

0 128

ہم نعرہ ِ تکبیر سے باطل کو ہلا دیں گے
ہم ایٹمی قوت ہیں، کافر کو بتا دیں گے

 

تیار رکھو قوت، یہ حکم ِباری ہے
باطل کے مقابل جنگ ہر حال میں جاری ہے
اپنا ہر ایک جواں سو سو پہ بھاری ہے
ایمان کی قوت سے ہر بت کو گرا دیں گے

 

آزاد اگر ہم ہیں آزاد رہیں اب ہم
احسان اٹھا کر کیوں اوروں کا جئیں اب ہم
غیروں کے نقش قدم پر کیسے چلیں اب ہم
ہم ہاتھ میں ڈالے ہاتھ منزل کو پا لیں گے

 

تقوی ایمان جہاد اب ایک ہی نعرہ ہے
سب زخمی دلوں کے لیے جو ایک سہارا ہے
باطل کے لیے تو یہ طوفان کا دھارا ہے
ہر ایک فسادی کو تنکوں میں بہا دیں گے

 

کشمیر بھی اب ہو گا، قائم ہے پاکستان
تاریخ کے ہر رخ پر دائم ہے اپنی شان
نقشہ جس کا بدلا وہ ہو گا ہندوستان
اوقات اب ہندو کو ہم جلد بتا دیں گے

 

یہ غوری یہ شاہین جب تجھ پر جھپٹیں گے
سب کرگس تمہارے انجام کو پلٹیں گے
بنئے کا ہر اک انگ ہم کاٹ کے رکھ دیں گے
بنگال سے کوئٹہ تک ہر دل کو ملا دیں گے

 

ہم نعرہ ِ تکبیر سے باطل کو ہلا دیں گے
ہم ایٹمی قوت ہیں، کافر کو بتا دیں گے

 

شاعری: سلیم اللہ صفدر

 

اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.