ارے زندگی!! مت سزا دیجئے
مدینے کی گلیاں دکھا دیجئے
سبھی دیکھتے ہیں وہ شام وسحر
مری کیا خطا ہے؟؟بتا دیجئے
نسیم سحر گنگناتی ہے کیا؟
اذان حرم بھی سنا دیجئے
صفائی کروں اپنے پلکوں سے میں
مجھے ان کا نوکر بنا دیجئے
جہاں ہیں مقدس صحابہ دفن
مجھے بھی وہاں پر سلا دیجئے
تجھی پر خدا کا کرم ہوکرم
اے لوگو! مجھے یہ دعا دیجئے
میں “ہمدرد” ان کے غلاموں میں ہوں
مجھے بھی وہیں پر مٹا دیجئے
ارے زندگی!! مت سزا دیجئے
مدینے کی گلیاں دکھا دیجئے
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں