لمحہ لمحہ بکھر رہا ہوں میں | غمگین اور اداس شاعری |Sad poetry in urdu text

heart touching sad poetry in urdu | sad ghazal in urdu |

0 27

لمحہ لمحہ بکھر رہا ہوں میں
جیسے قسطوں میں مر رہا ہوں میں

سارے احباب ہیں خفا مجھ سے
حق بیانی جو کر رہا ہوں میں

اتنے دھوکے دیے ہیں یاروں نے
اپنے سائے سے ڈر رہا ہوں میں

بے وفائی کا غم بھلانے کو
خود کو مصروف کر رہا ہوں میں

شکریہ ان سبھی بزرگوں کا
جن کے زیر اثر رہا ہوں میں

آج پھلدار ہوں مگر یارو
مدتوں بے ثمر رہا ہوں میں

میرے اجداد موت سے کھیلے
آج مرنے سے ڈر رہا ہوں میں

رات دن اب ہوں ان کی خدمت میں
جن کا نور نظر رہا ہوں میں

،راہی، ماں باپ کی دعاؤں سے
اپنے دامن کو بھر رہا ہوں میں

لمحہ لمحہ بکھر رہا ہوں میں
جیسے قسطوں میں مر رہا ہوں میں

شاعری : رفیق راہی مانگرول

ردی کے ڈھیر میں تھے پڑے بے شمار خط

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

Heart touching sad poetry in urdu | attitude shayari in urdu | sad ghazal in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.