جو کرتا ہے شہ دیں کی اطاعت زندگانی میں | نعت رسول | poetry for naat in urdu

naat poetry in urdu | poetry for naat

0 16

جو کرتا ہے شہ دیں کی اطاعت زندگانی میں
وہی ہے کامیابی میں وہی ہے کامرانی میں

رسول اللہ کی ناموس پر قربان ہوتا ہے
کوئی بچپن میں کوئی پیری میں کوئی جوانی میں

یہی دنیا تھی جو جنت کا نقشہ پیش کرتی تھی
نبی کی حکمرانی میں نبی کی راج دھانی میں

جو کرتا ہے وفا خیرالبشر سےتا دم آخر
وہی رہتا ہے اللہ کی خصوصی مہربانی میں

جو سرکار دوعالم کا مدینہ دیکھ آتا ہے
یقیناً دیکھ آتا ہےوہ جنت زندگانی میں

کبھی تو ہم بھی دیکھیں گے رسول اللہ کا روضہ
گزرتے ہیں ہمارے روزوشب اس خوش گمانی میں

جو بعد انکے نبوت کا کرے دعویٰ وہ جھوٹا ہے
کسی کا ڈرنہیں رکھتامیں امجد حق بیانی میں

شاعری : محمد امجد اکبر

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more lyrics of naats please click

naat poetry in urdu | poetry for naat in urdu | poetry for naat | naat written in urdu  | naat poetry in urdu text

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.