جمال تیرا جلال تیرا

حمد باری تعالی

0 68

جمال تیرا جلال تیرا
کمال ہے بے مثال تیرا
ہے تو ہی اول، ہے تو ہی آخر
اللہ اکبر اللہ اکبر

 

اے میرے مالک بزرگ و برتر
نہیں ہے تیرے کوئی برابر
ہر ایک ذرے پہ تو ہی قادر
اللہ اکبر اللہ اکبر

جمال تیرا جمال تیرا
تجھے بھلاؤں تو گم ہو جاؤں
اماں بھلا پھر کہاں میں پاؤں
تیری فضائیں تیرے سمندر
اللہ اکبر اللہ اکبر

تجھے بھلاؤں تو گم ہو جاؤں
اماں بھلا پھر کہاں میں پاؤں
تیری فضائیں تیرے سمندر
اللہ اکبر اللہ اکبر

رہی نہ قائم کسی کی قوت
فقط ری تیری شان و شوکت
نہ تخت ِکسری نہ تاجِِ قیصر
اللہ اکبر اللہ اکبر

کہ جس کو بھی تیری جستجو ہے
ہر اک کے دل کے قریب تو ہے
رحیم مولا، کریم رہبر
اللہ اکبر اللہ اکبر

تیری عطا میری زندگی ہے
تیری رضا میں میری خوشی ہے
تیری ضیا ہو میرا مقدر
اللہ اکبر اللہ اکبر

 

ازل ابد ہے تیری کہانی
ہر ایک شئے میں تیری نشانی
ہر ایک شے میں تو ہے منور
اللہ اکبر اللہ اکبر

 

جمال تیرا جلال تیرا
کمال ہے بے مثال تیرا
ہے تو ہی اول، ہے تو ہی آخر
اللہ اکبر اللہ اکبر

شاعری : سلیم اللہ صفدر

 

 

حمدیہ کلام کے ساتھ ساتھ اگر آپ نعت رسول مقبول پڑھنا یا سننا چاہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.