پاکستان میں سٹارلنک انٹرنیٹ کی آمد | ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاذ

Coming soon Starlink in Pakistan | starlink Pakistan

1 67

ایک خوشخبری سننے کو ملی ہے کہ نگران حکومت نے پپاکستان میں سٹارلنک کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے. اور اب پہلے باقی ممالک میں اور اس کے بعد پاکستان میں آہستہ آہستہ سٹارلنک انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا.
سٹار لنک کیا ہے اس حوالے سے ایک تحریر ویب سائٹ پر موجود ہے. اب ہم اس بات پر غور کرتے ہیں کہ پاکستان میں سٹارلنک انٹرنیٹ کے آنے کے بعد کیا ہو گا.

سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ ایک وقت تھا جب نئے نئے موبائل آئے تھے تو اسی دوران سیٹلائٹ فون کا نام سامنے آیا تھا اور اس کی خصوصیات یہ تھی کہ صحرا پہاڑ دریا سمندر ہر جگہ اس کے سگنلز آتے تھے اور اس کو لوکل گورنمنٹ کی طرف سے ٹریس کرنا مشکل تھا. وہ فون کچھ عرصہ استعمال ہوے لیکن صرف انہی لوگوں نے استعمال کیے جن کے پاس  خریدتے کی طاقت تھی اور ساتھ ساتھ ان کو ضرورت بھی تھی یعنی جو امیر لوگ تھے۔ لیکن ایسے علاقے میں موجود تھے جہاں موبائل ٹاور نہیں لگے تھے تو لوگوں نے وہاں بیش قیمت سیٹلائٹ فون استعمال کرنا شروع کر دئیے.

اینڈرائیڈ فون میں استعمال ہونے والا انٹرنیٹ بھی تقریبا ہر علاقے میں پہنچ چکا ہے. لیکن اس کے باوجود اتنا تیز نہیں

اینڈرائیڈ کا دور آیا تو اب سیٹلائٹ فون کو کوئی نہیں پوچھتا کیوں کہ اینڈراڈ فون سیٹلائٹ فون سے سستا ہونے کے ساتھ ساتھ پیکج بھی سستے دیتا ہے جس کی وجہ سے سیٹلائٹ فون کی ضرورت نہ ہونے کے برابر ہے. مزید یہ کہ اینڈراڈ فون میں استعمال ہونے والا انٹرنیٹ بھی تقریبا ہر علاقے میں پہنچ چکا ہے. لیکن اس کے باوجود بھی وہ انٹرنیٹ اتنا تیز نہیں کہ موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کر سکے. اسے بھی اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے.

اب معاملہ یہ ہے کہ سٹارلنک بہت تیز انٹرنیٹ سروس دیتا ہے اور یہ اس مقصد کے لیے بنایا گیا ہے کہ اس کے ذریعے وڈیو گیمز، وڈیو کالز، آن لائن میٹنگز اور آن لائن سٹریمنگ کے دوران جو وائی فائی یا لوکل موبائل کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس سے تسلسل ٹوٹتا ہے، اسے ختم کیا جائے. آپ سب اچھی طرح جانتے ہوں گے کہ پاکستان میں دیہی علاقوں میں تو ایک طرف شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس کبھی کبھی اتنی خراب ہو جاتی ہے کہ آن لائن میٹنگ یا زوم وغیرہ پر آن لائن لیکچر لینا یا لیکچر دینا بہت مشکل ہو جاتا ہے.. پاکستان کے اندر تو پھر بھی کچھ نہ کچھ معاملہ سنبھالا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ کا بزنس یا آپ کی کلاسز بیرون ملک ہیں تو یہ انٹرنیٹ یقیناً آپ کے لیے کافی نہیں.

پاکستان میں سٹارلنک انٹرنیٹ کی آمد | ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاذ
آجکل یہ جو مختلف شہروں میں کبھی کبھی آسمانوں پر ستاروں کی چلتی ہوئی قطار نظر آتی ہے دراصل سٹارلنک سیٹلائیٹس ہیں جو زمین کے بالکل قریب ہی زمین کے مدار میں سفر کرتے ہیں اور انٹرنیٹ سروس مہیا کرتے ہیں

اینڈراڈ فون یا ٹچ موبائل کی طرح سٹارلنک بھی ایک برانڈ بن جائے گا

چونکہ کہ دس بارہ سال تک میٹاورس اور ورچوئل ریالٹی کا اغاذ ہونے ہی والا ہے. اور دنیا چاہتی ہے کہ ہمارے باہمی رابطوں کے درمیان یہ لوکل موبائل کمپنیوں والا بوسیدہ یا خراب انٹرنیٹ رکاوٹ نہ بنے. تو اس کا حل یا تو یہ ہے کہ یا تو موجودہ وائی فائی یا موبائل کمپنیوں کے انٹرنیٹ کو بہتر کیا جائے جو ان موبائل پر لائیو سٹریمنگ دے سکیں اور چونکہ یہ ممکن نہیں اس لئے بہتر ہے کہ انٹرنیٹ ہی تبدیل کر دیا جائے (یہ بالکل ایسا ہی جیسے آپ بہت بھاری ایک GB سائز کی HDوڈیو بٹنوں اور چھوٹی سکرین والے پرانے موبائل پر چلانے کی کوشش کریں… جب وہ چھوٹے موبائل فون پر نہیں چلے گی لیکن آپ نے وڈیو بھی بہرحال دیکھنی ہے تو آپ کو لازمی اینڈراڈ موبائل پر ہی اسے چلانا پڑے گا )

جونہی سٹارلنک پاکستان میں اپنی انٹرنیٹ سروس مہیا کرے گی، ایلیٹ کلاس سب سے پہلے وہ بیش قیمت پیکج استعمال کرے گی اور ان کی دیکھا دیکھی باقی لوگ بھی خریدنا شروع کر دیں گے. اینڈراڈ فون یا ٹچ موبائل کی طرح سٹارلنک بھی ایک برانڈ بن جائے گا اور جیسے کل لوگوں نے واٹس اپ فیس بک وغیرہ استعمال کرنے کے لیے چھوٹے موبائل فون چھوڑ کر اینڈراڈ کے مہنگے موبائل فون استعمال کرنا شروع کر دئیے…. آنے والے دور میں انٹرنیٹ پیکج بھی تبدیل کر لیں گے. یہ لوگ ماہانہ تین چار ہزار والے پیکج کی بجائے بیس ہزار جتنے مہنگے پیکج قبول کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے.

سٹارلنک کے انٹرنیٹ پیکجز عام موبائل کمپنیوں کے پیکجز کی نسبت مہنگے ہیں

سٹارلنک کے انٹرنیٹ پیکجز اگرچہ عام موبائل کمپنیوں کے پیکجز کی نسبت مہنگے ہیں (سب سے چھوٹا ماہانہ پیکج سو ڈالر یعن تقریبا 28 ہزار روپے کا ہے) لیکن انٹرنیٹ کی تیز رفتار سروس ان لوگوں کو یہ پیکج خریدنے پر  مجبور کر دے گی جو اپنی آن لائن میٹنگ، آن لائن وڈیو گیمز یا آن لائن سٹریمنگ میں تعطل اور خرابی سے اکتائے ہوے ہیں. اور اس وجہ سے بزنس مین اور آن لائن کلاسز والے تو ہاتھوں ہاتھ اسے لیں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا سے جڑے رہنے کے لیے تیز ترین اور بہترین انٹرنیٹ کا ہونا ضروری ہے.

بہرحال پہلے یہ پریشانی تھی کہ شاید ہمارے گورنمنٹ اس کی اجازت اس لیے نہ دے کیونکہ  پاکستان میں سٹارلنک کے انٹرنیٹ کو کسی خاص وقت میں کسی خاص جگہ پر مانیٹر کرنا یا اسے بند کرنا مشکل ہے… لیکن اب جب کہ اجازت مل چکی ہے تو اس کا صاف مطلب یہی ہے کہ پاکستانی گورنمنٹ اور سٹارلنک کے اونر ایلون مسک کے درمیان کچھ مفاہمت ہو چکی ہے. یا آنے والے وقتوں میں ہو جائے گی۔

آجکل یہ جو مختلف شہروں میں کبھی کبھی آسمانوں پر ستاروں کی چلتی ہوئی قطار نظر آتی ہے دراصل سٹارلنک سیٹلائیٹس ہیں جو زمین کے بالکل قریب ہی زمین کے مدار میں سفر کرتے ہیں اور انٹرنیٹ سروس مہیا کرتے ہیں

سٹارلنک کا انٹرنیٹ سسٹم زیر زمین پائب کے ذریعے ہے اور نہ ہی سطح زمین پر لگائے گئے ٹاورز کے ذریعے. آجکل یہ جو مختلف شہروں میں کبھی کبھی آسمانوں پر ستاروں کی چلتی ہوئی قطار نظر آتی ہے دراصل سٹارلنک سیٹلائیٹس ہیں جو زمین کے بالکل قریب ہی زمین کے مدار میں سفر کرتے ہیں اور انٹرنیٹ سروس مہیا کرتے ہیں. یعنی اگر کسی علاقے میں بجلی نہ ہو، بارش طوفان آندھی سے ٹاور اکھڑ جائیں یا زیر زمین سمندر میں شارک مچھلی انٹرنیٹ کیبل کھا جاے تو پھر بھی سٹارلنک پر فرق نہیں پڑے گا وہ اپنی سروس دیتا رہے گا.

اپنے موبائل فون میں یہ سروس کس طرح انسٹال کرنی ہے؟ اس کا آسان سا طریقہ ہے. جیسا کہ عام وائی فائی کے روٹر اور کو موبائل کے ساتھ کنکٹ کیا جاتا ہے. سٹارلنک روٹر اور انٹینا خریدیں. گھر میں کسی مناسب جگہ یعنی چھت پر فٹ کریں. روٹر چارج کریں. آن کریں. پھرگوگل پلے سٹور یا ایپ سٹور سے سٹارلنک ایپ انسٹال کریں .. اس کے ذریعے سٹارلنک انٹرنیٹ سورس کنکٹ کر لیں.

نئے سال کے آغاذ میں یہ خبر سننے کو ملی ہے کہ پاکستانی نگران حکومت اور ایلون مسک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔  جس کے مطابق ایلون مسک پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں سٹارلنک سروس مہیا کریں گے۔  اور پاکستانی حکومت پرائیویٹ سیکٹرز سے چھ فیصد کے حساب سے ان کے منافع سے ٹیکس وصول کرے گی۔ 

نئے  دور میں خوش آمدید…! کہ ان آٹھ دس سالوں کے اندر اندر آپ خیالی، بصری اور سمعی طور پر ہزاروں دوستوں کے ساتھ ہوں گے لیکن حقیقی طور پر آپ اپنے اردگرد کے لوگوں کے درمیان مزید تنہا ہوتے جائیں گے . یہ دور کیسا ہو گا جلد ہی اس حوالے سے بھی ایک تحریر آپ کے سامنے پیش خدمت ہو گی ان شا اللہ

تحریر: سلیم اللہ صفدر

مصنوعی ذہانت کیا ہے؟ | کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسان کو ہرا دے گی؟

1 تبصرہ
  1. https://serentico.top کہتے ہیں

    You’re in point of fact a just right webmaster.
    This website loading speed is amazing. It kind of
    feels that you are doing any distinctive trick.

    Furthermore, the contents are masterpiece. you’ve
    performed a great task on this subject! Similar here:
    bezpieczne zakupy and also here: Tani sklep

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.