نبی کے صحابہ کی مدحت کروں گا
صحابہ صحابہ میں کہتا رہونگا
محمد قمر ہیں، ستارے صحابہ
محمد سمندر، کنارے صحابہ
عدوئے صحابہ سے ہر دم لڑونگا
صحابہ صحابہ میں کہتا رہونگا
صحابہ سے الفت ہے ایمان میرا
صحابہ کی مدحت ہے ایقان میرا
صحابہ کے نوکر کا نوکر بنوں گا
صحابہ صحابہ میں کہتا رہونگا
صداقت، عدالت میں اعلٰی صحابہ
سخاوت، شجاعت میں اعلٰی صحابہ
قصیدے صحابہ کی کہتا پھرونگا
صحابہ صحابہ میں کہتا رہونگا
نبی کے وفادار سارے صحابہ
وفا کے علمدار سارے صحابہ
دلوں میں صحابہ کی الفت بھرونگا
صحابہ صحابہ میں کہتا رہونگا
صحابہ کا گستاخ رسوا رہے گا
وہ نار جہنم کا ایندھن بنے گا
میں”ہمدرد” ان کے قصیدے لکھونگا
صحابہ صحابہ میں کہتا رہونگا
نبی کے صحابہ کی مدحت کروں گا
صحابہ صحابہ میں کہتا رہونگا
شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں