ہو کے شاہ نام فقیروں میں لکھانے والے | شان عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر منقبت

خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شان میں اشعار

2 165

ہو کے شاہ نام فقیروں میں لکھانے والے
اشک ناکردہ گناہوں پہ بہانے والے
شمعِ خانہِ کعبہ کو جلانے والے
گردنیں ظلم کی دنیا میں اڑانے والے

عالمِ زیست میں جو عدل کی پہچان ہوۓ
حلقہِ رحمتِ عالم  میں ہی ذیشان ہوۓ

 

شاملِ منصبِ شاہانِ مدینہ تھے عمر
جن کے کوڑے سے بھی ڈرتے تھے سبھی شاہ،تھے عمر
محفلِ دین میں جو چاند کا چہرہ تھے عمرؓ
گلشنِ رحمت عالم  کا تقاضا تھے عمرؓ

صورتِ سایہ رہے آپ  کے وہ غزووں میں
ہو نہیں سکتی بیاں شان تبھی حرفوں میں

 

سیرتِ احمدِ مرسل  کے تھے پیکار عمر
فقر میں حیدرِ کرّار کے تھے یار عمر
لشکرِ حق کے زمانے میں تھے سالار عمر
لوگ جب سوتے تھے تو رہتے تھے بیدار عمر

حق وہ حقدار کا اچھے سے ادا کرتے تھے
مجرموں کو تو عدالت میں کھڑا کرتے تھے

 

خردونوش آپ کا زنداں کے اسیروں جیسا
حلیہ جیسے ہو مدینے میں فقیروں جیسا
سینا چوڑا کئی رہ زار جزیروں جیسا
چہرہ نوران چمکتا ہوا ہیروں جیسا

دینی احکام و خلافت کی حفاظت کرتے
زندگی گزری محمد سے محبت کرتے

 

دہر میں فہم و فراست کا ہیں مضمون عمر
دین گر جسم ہے تو اس میں رواں خون عمر
رحمتِ خالقِ دنیا کے تھے مامون عمر
خانہِ احمدِ مرسلؐ میں ہیں مدفون عمرؓ

آپﷺ نے اپنے صحابہؓ سے کہا سن لیں اگر
میرے بعد ہوتا کوئی اور نبی۔۔۔ ہوتا عمرؓ!

 

ہو کے شاہ نام فقیروں میں لکھانے والے
اشک ناکردہ گناہوں پہ بہانے والے

شاعری: بلال آدر

انہی مبارک ہستیوں کے ذکر کے لیے  اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

محبتوں کا قرینہ بنا کے رکھا ہے … درود زینہ بہ زینہ بنا کے رکھا ہے

2 تبصرے
  1. sklep internetowy کہتے ہیں

    I see You’re in reality a good webmaster. This website loading speed
    is amazing. It seems that you are doing any distinctive trick.
    Moreover, the contents are masterpiece. you have done a fantastic task on this matter!
    Similar here: tani sklep and also here: Dobry sklep

  2. Backlink Building کہتے ہیں

    Good day! Do you know if they make any plugins to help with SEO?
    I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good results.

    If you know of any please share. Appreciate it! You can read similar text
    here: Auto Approve List

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.