حوض کوثر پہ حال کیا ہو گا جب نبی جی  سے سامنا ہو گا | حوض کوثر پر نعتیہ اشعار

naat poetry in urdu| 2 line poetry for naat in urdu | naat lyrics in urdu

0 39

حوض کوثر پہ حال کیا ہو گا
جب نبی جی  سے سامنا ہو گا

پہنچ پائے گا امتی وہ ہی
ان  کی سیرت پہ جو چلا ہو گا

دور اس کو وہاں سے کر دیں گے
جس نے بدعت پہ دل دیا ہو گا

پیاس اس کو نہ پھر لگے گی وہاں
جام جس نے وہ پی لیا ہو گا

پیارے آقا  پلائیں گے خود جب
کیسا پیارا وہ سلسلہ ہو گا

پی کے کوثر چلے گا جنت کو
جوق در جوق قافلہ ہو گا

کتنا روؤں گا جام لے کر میں
دست آقا  سے جب لیا ہو گا

حکم ہو گا کہ پی لے تو اظہر
میں نے جی بھر کے پھر پیا ہو گا

حوض کوثر پہ حال کیا ہو گا
جب نبی جی  سے سامنا ہو گا

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں | نعت شریف اردو شاعری

اے خدا عطا کر دے جھوپڑی مدینے میں |مدینہ شاعری

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

naat poetry in urdu| 2 line poetry for naat in urdu | naat lyrics in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.