خواہشوں کو دل کے قبرستاں میں دفنایا گیا |اردو غمگین غزل |sad ghazal in urdu

heart touching sad poetry in urdu | sad poetry in urdu text | love ghazal in urdu

0 33

خواہشوں کو دل کے قبرستاں میں دفنایا گیا
ایک مدت سے جہاں، کوئی نہیں آیا گیا

عشق کرنے میں کوئی خامی نہیں ہے ،ہاں مگر
اس ڈگر جو بھی چلا ،روندا ہوا پایا گیا

دیکھنے کی چیز ہے، اک مرتبہ تو دیکھیے
بس یہی کہہ کر ہمیں ہر خواب دکھلایا گیا

خوش نصیبی حسن کی ہے ،عشق کا اعزاز ہے
کڑوی باتیں پی گئیں اور میٹھا غم کھایا گیا

سب پرندے میرے دائیں بائیں اڑنے لگ گئے
جب مرے مدّ مقابل آسماں لایا گیا

با ادب ہو کر سبھی اہلِ جنوں سنتے رہے
جو بھی زلفِ یار کے بارے میں فرمایا گیا

خون سے لتھڑا بدن بھی مٹی کر لیتی قبول
یہ تکلّف کس لئے ،کیوں مجھ کو نہلایا گیا

خواہشوں کو دل کے قبرستاں میں دفنایا گیا
ایک مدت سے جہاں، کوئی نہیں آیا گیا

شاعری: نعمان شفیق

جھاڑیاں ہٹاتا ہے، راستے بناتا ہے کون دل کے صحرا میں گنگناتا جاتا ہے |محبوب پر اشعار

If you want to read more Urdu poetry love please clicck 

heart touching sad poetry in urdu | sad poetry in urdu text | love ghazal in urdu |sad ghazal in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.