سلیم اللہ صفدرمنقبت

فاروق ہمارے ہیں ، حسنین ہمارے ہیں | شانِ صحابہ پر اشعار

فاروق ہمارے ہیں ، حسنین ہمارے ہیں | شانِ صحابہ پر اشعار | شانِ صحابہ پر اشعار

فاروق ہمارے ہیں ، حسنین ہمارے ہیں
آقا کے صحابہ سب آنکھوں کے ستارے ہیں

اسلام بچانے کو قربان یہ جاں کر دی
دیکھو کہ ہر اک سازش دشمن کی عیاں کر دی
اس دیں کے نگہبانوں کے تم کو اشارے ہیں

اخلاص و وفا جرآت ،ایمان کی تصویریں
اب مٹ نہیں پائیں گی یہ خون کی تحریریں
ہر ایک افق پہ اب روشن یہ نظارے ہیں

بیٹوں سے کہیں بڑھ کر حسنین سے الفت تھی
کیا خوب محبت اور کیا خوب عقیدت تھی
کہتے تھے فاروق ان کو آقا وہ ہمارے ہیں

فاروق میرا… اپنوں غیروں کا نگہباں تھا
سوتا تھا چٹائی پر، دنیا کا وہ سلطاں تھا
کیا خوب تھے وہ نقشے جو اس نے سنوارے ہیں

بیٹا تھا وہ حیدر کا ،دشمن پہ زخم جیسا
شبیر میرا صفدر فولادی جسم جیسا
جاں وار کے امت کے قرض اس نے اتارے ہیں

فاروق ہمارے ہیں ، حسنین ہمارے ہیں
آقا کے صحابہ سب آنکھوں کے ستارے ہیں

شاعری : سلیم اللہ صفدر

حیدر کرار سا جری جواں کوئی نہیں | حضرت علی کی شان میں اشعار

ہم سب کے رہنما ہیں یہ فاروق اور حسین | شان عمر فاروق اور شان حسین پر کلام


دل میں نام عمر لب پہ نامِ عمر | حضرت عمر فاروق کی شان میں اشعار

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *