خُدا کی عبادت سکوں ہی سکوں ہے| حمدیہ اشعار

ایمان میں اضافہ کرتی خوبصورت شاعری

0 14

خُدا کی عبادت سکوں ہی سکوں ہے
نبیؐ کی اِطاعت سکوں ہی سکوں ہے

نبیؐ نے بتایا ہمیں جس ڈگر کا
وہی راہِ جنت سکوں ہی سکوں ہے

یہ دنیا سے الفت سراسر ہے دھوکہ
صحابہؓ سے الفت سکوں ہی سکوں ہے

جہاں رب کی عظمت سے دل ہو منور
وہی نیک صحبت سکوں ہی سکوں ہے

یہ گانے بجانے کی عادت بُری ہے
تلاوت کی عادت سکوں ہی سکوں ہے

گناہوں کی دنیا میں بے چینیاں ہیں
عبادت کی لذّٙت سکوں ہی سکوں ہے

گناہوں سے بچنے کا ہردم میں سوچوں
گناہوں سے نفرت سکوں ہی سکوں ہے

نگاہوں پہ تقوی کے پہرے بِٹھالوں
یہی نیک عادت سکوں ہی سکوں ہے

جو آنکھوں سے نکلے ہیں خوفِ خُدا میں
وہ اشکِ ندامت سکوں ہی سکوں ہے

اے اذلان محبوبِ رب نے بتایا
سدا فکرِ اُمت سُکوں ہی سُکوں ہے

خُدا کی عبادت سکوں ہی سکوں ہے
نبیؐ کی اِطاعت سکوں ہی سکوں ہے

شاعری: اذلان الرحمان

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.