ڈاکٹر محمد اظہر خالدنعت رسول مقبول

دیدار مصطفی کی گزارش ہے کی ہوئی|نعت اردو | naat poetry in urdu two lines

دیدار مصطفی کی گزارش ہے کی ہوئی

دیدار مصطفی کی گزارش ہے کی ہوئی

پڑھ پڑھ درود رب سے سفارش ہے کی ہوئی

 

دل بھی تڑپ رہا ہے محمد  کی یاد میں

آنکھوں نے آنسوؤں کی یہ بارش ہے کی ہوئی

 

جو بھی رسول پاک  کی سیرت میں ڈھل گیا

اس نے تو زندگی میں آسائش ہے کی ہوئی

 

ان  پر فدا کریں گے یہ دل اور جان بھی

یہ مت سمجھنا تم کہ نمائش ہے کی ہوئی

 

ہم بھی قصور وار ہیں مسلم بگاڑ کے

یہ مت کہو کہ کفر نے سازش ہے کی ہوئی

 

اللہ قبول کر لے ہمارے کلام بھی

ہم نے نبی  کی کچھ جو ستائش ہے کی ہوئی

 

مسکن مدینہ مانگا ہے اظہر نے رب سے اور

طیبہ ہی دفن ہونے کی خواہش ہے کی ہوئی

 

دیدار مصطفی کی گزارش ہے کی ہوئی

پڑھ پڑھ درود رب سے سفارش ہے کی ہوئی

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

یا رب ہے دعا تجھ سے ، طیبہ کا نگر دے دے | طیبہ پر اردو نعت

If you want to read more lyrics of naats please click

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *