دیکھ کر ناز و ادا تجھ سے محبت کر لی | غمگین اردو شاعری

urdu poetry sad 2 lines | urdu poetry heart touching

0 329

دیکھ کر ناز و ادا تجھ سے محبت کر لی
میں کسی کا نہ رہا تجھ سے محبت کر لی

تیرے کہنے پہ ستارے تو نہیں لایا پر
تیرے کہنے کے سوا تجھ سے محبت کر لی

اہلِ حکمت نے کیے کام منافع والے
میں نے اے جانِ وفا، تجھ سے محبت کر لی

سارے ناکارہ ہوئے تیری محبت میں مگر
جب میں ناکارہ ہوا تجھ سے محبت کر لی

اب چناؤ بھی نہیں سہل رہا تیرے لئے
ہر کسی نے یہ کہا تجھ سے محبت کر لی

دیکھ کر ناز و ادا تجھ سے محبت کر لی
میں کسی کا نہ رہا تجھ سے محبت کر لی

شاعری: بلال آدر

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

شدتِ کرب سے دوچار ہیں تازہ تازہ | اردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.