دین کی راہوں میں قربانی نہیں ہے رائیگاں | ابراہیم علیہ السلام

جدالانبیا، خلیل اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت منظوم شکل میں | قربانی پر اشعار

2 462

دین کی راہوں میں قربانی نہیں ہے رائیگاں
چاہتے ہو جنتیں تو وار دو یہ جسم و جاں

صرف عقبی ہی نہیں دنیا میں بھی عزت ملے
دیکھ لو میرے خلیل اللہ کی قربانیاں

میرے ابراہیم کا ایمان گر پیدا کرو
آتشِ نمرود بھی بن جائے گی اک گلستاں

آیا رب کا حکم جب تو اک پیاسے دشت میں
چھوڑا بیوی بچوں کو دے کر بس اک رب کی اماں

تم کرو قربان چاہت رب کی چاہت کے لیے
پاو گے اپنے لیے تم رب کی چاہت کا جہاں

رب کی مرضی پر وہ راضی ام اسماعیل تھیں
پاس تھا ان کے اگر کچھ تو فقط نورِ ایماں

چھت نہ تھی پانی نہ تھا وحشی درندے چار سو
نہ ڈرا پائیں انہیں اس دشت کی تاریکیاں

نہ ہی دکھ تھا باپ کو، بیٹے کو بھی حیرت نہ تھی
حکم قربانی جو پہنچا کر دی حاضر اپنی جاں

عرش والے نے دلوں کی نیتیں سب جان لیں
تاابد قربانی کی سنت ہوئی پھر جاوداں

اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا جنہوں نے رب کا گھر
رب نے ان کے کر دئیے محفوظ قدموں کے نشاں

ان کا اسوہ ہے ہر اک امت کے آگے معتبر
میرے جدالانبیا کی دلنشیں ہے داستاں

حکم ربی پر نہ رک پائے کبھی ان کے قدم
معتبر تاابد ٹھہرا ان کا ہر نام و نشاں

کر دو قرباں یہ عمر یہ خون اور یہ مال و جاں
ان ہی راہوں میں چھپی ہے عظمتوں کی کہکشاں

دین کی راہوں میں قربانی نہیں ہے رائیگاں
چاہتے ہو جنتیں تو وار دو یہ جسم و جاں

 

شاعری :سلیم اللہ صفدر

اگر آپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی اور ان کی قربانیوں کے متعلق مزید پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

2 تبصرے
  1. najlepszy sklep کہتے ہیں

    I see You’re in point of fact a good webmaster. The website
    loading velocity is amazing. It kind of feels that you’re doing any
    distinctive trick. Furthermore, the contents are masterpiece.
    you have done a excellent activity in this topic!

    Similar here: najtańszy sklep and also here: Bezpieczne zakupy

  2. Backlinks List کہتے ہیں

    Good day! Do you know if they make any plugins to help with Search Engine Optimization? I’m trying to
    get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not
    seeing very good gains. If you know of any please share.
    Thank you! You can read similar text here: Auto Approve List

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.