تھام کر اپنے ہاتھوں میں دیں کا علم
اپنے اسلاف کا ہم رکھیں گے بھرم
ان تمام علمائے کرام کے نام جنہوں نے قال اللہ اور قال رسول اللہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے وقت، معاشرے اور ماحول کی مناسبت سے اللہ اور اس کے رسول کا پیغام امت مسلمہ تک پہنچانے میں کسی بھی قسم کی کمی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انتہائی محدود وسائل کے ساتھ امت مسلمہ کی رہنمائی کی۔ میں خود ایک گرتا پڑتا مسافر جس نے عشروں تک دین کو سمجھنے کے لئے لائبریرں کنگھال ماریں، بالآخر اسی چشمہ ہدایت سے رہنمائی حاصل کی۔
تھام کر اپنے ہاتھوں میں دیں کا علم
اپنے اسلاف کا ہم رکھیں گے بھرم
جب کیا دل میں اپنے فقط یہ عزم
رب کی نصرت ہمیشہ رہی ہمقدم
رب کے بندوں پہ جب تنگ تھی یہ زمیں
رب کی دنیا میں تھا اجنبی رب کا دیں
ہم نے دہرایا پھر قصہ ِاولیں
سعد و خالد، عبیدہ کا عزم و یقیں
اس چمن میں بدست ِخزاں ہم رہے
چاہے صحراؤں کے درمیاں ہم رہے
چاہے جتنے بھی بے خانماں ہم رہے
فصل اِیمان کے باغباں ہم رہے
رب کا قرآن سب کو سناتے رہے
نقش ِتوحید دل میں بٹھاتے رہے
چاہے جتنے بھی طوفان آتے رہے
اپنے جذبوں سے وہ مات کھاتے رہے
دوستو اب یونہی بڑھتے جائیں گے ہم
رب کا پیغام سب کو سنائیں گے ہم
رب کی راہ میں نہ اب ڈگمگائیں گے ہم
اپنا وعدہ ہے، رب سے نبھائیں گے ہم
شاعرئ: سلیم اللہ صفدر
[…] تربیت کے ساتھ ساتھ اگر اپ علمائے دین اور حفاظ قراں کی تعریف مین اشعار پڑھنا چاہیں تو یہ […]
Wow, marvelous blog format! How long have you ever been running a blog for?
you made blogging glance easy. The full glance of your website is fantastic, as well
as the content material! You can see similar here sklep internetowy