تم تو دھرتی کا فخر ہو لوگو

پاک فوج کے نامور اور گمنام شہدا کے لئے خراج تحسین

2 11

تم تو دھرتی کا فخر ہو لوگو۔۔۔۔!پاک فوج کے تمام ان گنت، نامور اور گمنام شہداء کے نام….جنہوں نے تاریخ کے ہر موقع پر اس چمن کو اپنے خون سے سیراب کیا لیکن کبھی بھی گلشن پاکستان پر خزاؤں کو مسلط نہ ہونے دیا…. !

تم تو دھرتی کا فخر ہو لوگو
جلتے صحرا پہ ابر ہو لوگو
اپنی ماؤں کا صبر ہو لوگو
بے حساب ایک اجر ہو لوگو

تم کو ہر شخص یاد کرتا ہے
تم پہ ہر شخص ناز کرتا ہے

تم جدا ہم سے ہو گئے لیکن
تم ہر اک دل میں اب بھی زندہ ہو
شب فروشوں کو کیا خبر اس کی
تم تابندہ ہو تم پائندہ ہو….!

بھائی بہنوں کے ٹوٹتے کندھے
بیویوں کے ادھورے سب سپنے
باپ کی آنسوؤں سے تر داڑھی
بابا بابا….. پکارتے بچے….!

روتی بہنیں وہ غمزدہ مائیں
بہتی آنکھوں میں وہ چھپی آہیں
تیرے شانہ کہ اک سہارا تھا
اس سہارے کو ڈھونڈتی باہیں
گھر کی دہلیز پر جمی آنکھیں
کانپتے ہونٹ بے نوا سانسیں

ہے ہر اک فرد غمزدہ لیکن
تکتے ہیں تیرا راستہ لیکن
جو بھی ہو سب کا ایک وعدہ ہے
تم سے کرنی ہے بس وفا لیکن
رہزنوں کا شدید حملہ تھا
رک نہ پایا یہ قافلہ لیکن
زخم سینے پہ کھا لیا تم نے
رب کے دیں کو بچا لیا لیکن

سب کے سب تم کو یاد کرتے ہیں
سب کے سب تم پہ ناز کرتے ہیں

یہ نہیں کہ فقط وہ یاد کریں
یہ نہیں کہ فقط وہ ناز کریں
تم نے چھوڑا ہے جو وراثت میں
ہم نے وہ نظریہ کمایا ہے
ہم کبھی نہ بھلائیں گے اس کو
تم نے جس عہد کو نبھایا ہے
اپنے خون اور اپنے قدموں سے
تم نے جس راہ کو سجایا ہے
ہم اسی راہ پہ پھول مہکائیں
یہ جنوں اپنے دل میں آیا ہے

ہر جواں اور ہر ایک بچے کا
عزم ہے کہ نہ اب رکیں گے ہم
خون ِدل بھر کے سب چراغوں میں
روشنی روشنی کریں گے ہم
تیرے خوں کا ہم اپنے دشمن سے
انتقام انتقام لیں گے ہم

تم قتل ہو کے کامیاب ہوئے
وہ زخم اپنے چاٹتا ہو گا
ڈر کے خلقت سے اب وہ چھپ چھپ کر
اپنا انجام سوچتا ہو گا

اس نے رسوائیاں سمیٹی ہیں
تو نے پائی ہیں عزتیں کیا کیا
اس کا انجام مثل ِعاد و ثمود
تیری خاطر ہیں جنتیں کیا کیا

یہ نہ سمجھو کہ خون تمہارا
جو بہا ہے وہ رائیگاں ٹھہرا
کل جو بنجر زمیں تھی نفرت کی
آج الفت کا آسماں ٹھہرا
تم نے جس کو لہو سے سینچا ہے
وہ بیابان…. گلستاں ٹھہرا
پاک دھرتی پہ اب ترا قاتل
دربدر اور بے اماں ٹھہرا

آئے مرے دوست اب بتا مجھ کو
غور سے دیکھ کر کہ کیسا ہے؟
تم شہیدوں کا دیس پاکستان
کون کہتا ہے پہلے جیسا ہے؟

 

شاعری: سلیم اللہ صفدر

 

اگر آپ مزید پاکستان اور افواج پاکستان کے متعلق شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

2 تبصرے
  1. sklep internetowy کہتے ہیں

    You’re in reality a good webmaster. The site loading velocity
    is amazing. It sort of feels that you are doing any distinctive trick.
    In addition, the contents are masterwork. you’ve done a excellent task in this topic!
    Similar here: ecommerce and also here: Sklep

  2. Backlinks List کہتے ہیں

    Hey there! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my website to rank for some targeted
    keywords but I’m not seeing very good success.
    If you know of any please share. Appreciate it! I saw similar blog here: GSA Verified List

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.