چلتی رہے گی دنیا اے ناداں ترے بغیر | تلخ حقیقت پر مبنی شاعری

0 133

چلتی رہے گی دنیا اے ناداں ترے بغیر
شاید ہی کوئی ہو گا پریشاں ترے بغیر

دنیا کے دھوکے میں تو نہ آ, یہ سمجھ بھی لے
چلتے رہیں گے سب ہی یہ انساں ترے بغیر

جب تک خدائے پاک کی چاہت چلے گی یہ
دنیا نہ ہو گی دشت و بیاباں ترے بغیر

گر قبر کی تیاری نہ کی تو نے اس جہاں
کوئی نہ اور ہو گا پشیماں ترے بغیر

دنیا میں تو کسی کے لئے لازمی نہیں
ہوتے رہیں گے یاں پہ چراغاں ترے بغیر

اپنی تو قبر کے لئے سامان کر تیار
کوئی نہیں کرے گا یہ ساماں ترے بغیر

اللہ ہماری ساری منازل تو کر دے سہل
کوئی نہیں ہمارا نگہباں ترے بغیر

چلتی رہے گی دنیا اے ناداں ترے بغیر
شاید ہی کوئی ہو گا پریشاں ترے بغیر

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

فانی دنیا سے دل نہ لگانا اس کو دل میں کبھی نہ بسانا | خوبصورت اردو شاعری

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.