جانِ من ، جانِ جاں ، با وفا ، دلربا۔۔۔۔۔ والدہ ماجدہ | ماں کی شان اور محبت پر کلام

urdu poem for mother | poetry on mother in urdu

0 8

جانِ من ، جانِ جاں ، با وفا ، دلربا
والدہ ماجدہ ،،، والدہ ماجدہ ۔۔۔۔!

 

تو سراپا محبت  کی تصویر ہے
میرے معصوم خوابوں کی تعبیر ہے
میرا سرمایہ ہے تیری ہر اِک دعا
والدہ ماجدہ ،،، والدہ ماجدہ

 

بھوکی رہ کر ہمیں وہ کِھلاتی رہی
دکھ ، مصیبت میں خود کو گُھلاتی رہی
رب کا احسان اور خاص فضل و عطا
والدہ ماجدہ ،،، والدہ ماجدہ ۔۔۔۔!

 

ماں تو دیتی ہے بے لوث قربانیاں
حیف ! ہم پھر بھی کرتے ہیں نادانیاں
ماں کی خدمت کی توفیق دے اے خدا !
والدہ ماجدہ ،،، والدہ ماجدہ ۔۔۔۔!

 

اپنی ماں کا تو دل مت دُکھانا کبھی
مشعلیں پیار کی مت بُجھانا کبھی
ورنہ ہر دم تو روئے گا پچھتائے گا
والدہ ماجدہ ،،، والدہ ماجدہ ۔۔۔۔!

 

ماں کی خدمت سے ہم کو یہ عزت ملی
ماں کے قدموں تلے ہم کو جنت ملی
ماں کا دیدار ہے سب دُکھوں کی دوا
والدہ ماجدہ ،،، والدہ ماجدہ ۔۔۔۔!

 

ماں کی موجودگی باعثِ خیر ہے
ماں کے بِن زندگی ساری اندھیر ہے
ماں ہے عثمان جنّت کی بادِ صبا
والدہ ماجدہ ،،، والدہ ماجدہ ۔۔۔۔!

 

جانِ من ، جانِ جاں ، با وفا ، دلربا
والدہ ماجدہ ،،، والدہ ماجدہ ۔۔۔۔!

شاعری: عثمان عباسی

اگر آپ ماں کی شان میں مزید نظم پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.