بلا لو مجھ کو بھی اب اے مرے اللّٰہ مدینے میں | مدینے پر اشعار|Madina Pak Poetry

lyrics of naats | madina shayari urdu | madina poetry in urdu

1 35

بلا لو مجھ کو بھی اب اے مرے اللّٰہ مدینے میں
گزر جاۓ مری یہ زندگی بقیا مدینے میں

مرا دعویٰ ہے تم سارے جہاں کو  بھول جاؤ گے
کبھی جو دیکھ لو تم گنبدِ خضراء مدینے میں

پڑھا ہے ہم نے جس جنت کو قرآں میں حدیثوں میں
قسم رب کی اُسی جنت کا ہے ٹکڑا مدینے میں

مرے مالک مرے خالق مری تقدیر میں لکھ دے
مرا جینا مدینے میں،  مرا مرنا مدینے میں

نہیں بھاتے اُنہیں جلوے اب اِس رنگین دنیا کے
جو آنکھیں دیکھ آئی ہیں حسیں روضہ مدینے میں

جو آتے ہیں مدینے میں فقط اک بار بھی صفدر
قسم سے بھول جاتے ہیں سبھی دنیا مدینے میں

بلا لو مجھ کو بھی اب اے مرے اللّٰہ مدینے میں
گزر جاۓ مری یہ زندگی بقیا مدینے میں

شاعری: محمد صفدر سیاف

مرے آقا کے جو نقشِ کفِ پا دیکھ لیتے ہیں | نعت شریف

If you want to read more lyrics of naats please click

lyrics of naats | urdu naat sharif | naat lyrics | lyrics naat sharif | naat with urdu lyrics | naat poetry 2 lines | Urdu poetry 2 lines |  madina shayari urdu | madina poetry in urdu | madina poetry urdu

 

1 تبصرہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.