بے رنگ سا بے کیف سا بےکار سا لہجہ | لہجے پر اشعار | urdu poetry beautiful

Urdu Poetry Best | Urdu 2 Lines Poetry | amazing urdu poetry

0 17

بے رنگ سا بے کیف سا بےکار سا لہجہ
ٹھکرائیے دشوار سا بیزار سا لہجہ

رشتوں کا بھرم کاٹ کے رکھ دیتا ہے پل میں
اب چھوڑنا ہوگا ہمیں تلوار سا لہجہ

لہجہء پُر از فتنہ و شر میں ہے خسارہ
نیکی کو مٹا دیتا ہے پُرخار سا لہجہ

نیکوں کو خطاکار بنا دیتا ہے لہجہ
عاصی کو بھی کردیتا ہے یہ پارسا، لہجہ

کردار کی عظمت کو ضیا بار ہے کرتا
چاہت کے اصولوں میں گرِفتار سا لہجہ

پائیں گے مخاطب سے بھی گُل بار دعائیں
اپنائیں اگر پھول کی مہکار سا لہجہ

دیتا ہے تکلم کو بھی تاثیر کی لذت
اَخلاق سے بھرپور مزیدار سا لہجہ

قرآن کی صورت میں گُہَر ریز نمایاں
سرکارِ دوعالم کا ہے شہکار سا لہجہ

توفیقِ سخن جب بھی عطا ہوتی ہے صائم
چُنتا ہے قلم جذبہء بیدار سا لہجہ

بے رنگ سا بے کیف سا بےکار سا لہجہ
ٹھکرائیے دشوار سا بیزار سا لہجہ

شاعری : ملک مبشر صائم علوی

کسی نے خار ، کسی نے دیے گلاب مجھے

موج  ہوا کا ذائقہ چکھتے ہی بجھ گئے | چراغوں پر اشعار

Urdu Poetry Best | Urdu 2 Lines Poetry | amazing urdu poetry

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.