بدلے ہیں رفتہ رفتہ مرے یار کس لیے ؟ دوستی شاعری

وفادار اور خود غرض دوستوں کے احوال بیان کرتی ایک خوبصورت غزل | urdu poetry for friends

1 48

بدلے ہیں رفتہ رفتہ مرے یار کس لیے ؟
آئی مرے نصیب میں یہ ہار کس لئے ؟

کیونکر معاہدے سے زباں پھیر لی گئی ؟
نفرت کے بیچ لایا گیا پیار کس لئے ؟

کتنے ہیں جو خدا کی محبت میں غرق ہیں ؟
کہتے ہیں لوگ مجھ کو گنہگار کس لیے ؟

تم کو تو موت کا بھی کوئی ڈر نہیں تھا ! ہاں ؟
پھر کر رہے ہو جھوٹ کا پرچار کس لئے ؟

دُنیا سے کچھ بھی کام کا ملتا نہیں تو پھر
آتے ہیں اس دکاں میں خریدار کس لئے ؟

جِن دوستوں کی مجھ کو کمی عمر بھر رہی
اک دم سے ہو گئے ہیں نمودار کس لیے ؟

کُچھ لوگ خاندان کی عزت اچھال کر
سر پر اٹھائے پھرتے ہیں دستار ! کس لئے ؟

بدلے ہیں رفتہ رفتہ مرے یار کس لیے ؟
آئی مرے نصیب میں یہ ہار کس لئے ؟

 

شاعری: عرفان منظور بھٹہ

اگر آپ دوست کے متعلق شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

اگر تم عیب میرے دنیا والوں سے چھپا لیتے| دوستی شاعری

1 تبصرہ
  1. dyskont online کہتے ہیں

    I see You’re really a excellent webmaster. The site loading
    pace is incredible. It sort of feels that you’re doing any distinctive
    trick. Also, the contents are masterpiece. you have
    done a excellent task in this subject! Similar here:
    miradora.top and also here: Najlepszy sklep

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.