اداس شاعریڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

اشک کیوں آنکھوں سے جاری ہے بتاؤں کیسے | اداس اردو شاعری | sad poetry in urdu 2 lines

اشک کیوں آنکھوں سے جاری ہے بتاؤں کیسے زندگی کیسے گزاری ہے  بتاؤں کیسے تیری یادوں کو جو سینے میں لیۓ پھرتا ہوں کس قدر بار یہ بھاری ہے  بتاؤں کیسے
اشک کیوں آنکھوں سے جاری ہے بتاؤں کیسے | اداس اردو شاعری | sad poetry in urdu 2 lines

اشک کیوں آنکھوں سے جاری ہے بتاؤں کیسے
زندگی کیسے گزاری ہے  بتاؤں کیسے

تیری یادوں کو جو سینے میں لیۓ پھرتا ہوں
کس قدر بار یہ بھاری ہے  بتاؤں کیسے

تیری تصویر کو دل میں ہی سجایا میں نے
دل سے پھر کس نے اتاری ہے بتاؤں کیسے

تجھ پہ جو شخص عنایات کیا کرتا ہے
یہ تو عزت کا شکاری ہے بتاؤں کیسے

خود کو کمیاب مجھے ہارا ہوا کہتا ہے؟
وہ تو دولت کا پجاری ہے بتاؤں کیسے

دوست کہتے ہو کبھی اور کبھی ٹھکراتے ہو
تجھ کو یہ کیسی بیماری ہے بتاؤں کیسے

مرا دل یونہی معطر نہیں دنیا والو!
اس میں پھولوں کی کیاری ہے بتاؤں کیسے

لوگ ہمدرد کے ظاہر پہ نظر رکھتے ہیں
بات جو دل میں ہماری ہے بتاؤں کیسے

اشک کیوں آنکھوں سے جاری ہے بتاؤں کیسے
زندگی کیسے گزاری ہے  بتاؤں کیسے

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

اتنے بڑے جہان میں تنہا رہا ہوں میں | اداس شاعری

اسے رستہ بدلنا تھا بدل کر راستہ خوش ہے | اداس شاعری

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

attitude shayari in urdu | |attitude poetry in urdu | heart touching sad poetry in urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *