آؤ لوگو سب ملکر اک شجر لگاتے ہیں | شجر کاری پر اشعار | tree plantation poetry
shajar kari | poetry on tree plantation in urdu | poetry about trees in urdu
آؤ لوگو سب ملکر اک شجر لگاتے ہیں
سر پہ ٹھنڈی چھت والا ایک گھر بناتے ہیں
گرمیوں کی چھاؤں ہیں ، سردیوں کا ایندھن ہیں
کون کہتا ہے یہ پیڑ پھل نہیں بناتے ہیں؟
ان پرندوں سے ہم سب آج دوستی کر لیں
بیٹھ کر جو شاخوں پر خوب چہچہاتے ہیں
اک شجر اگایا تھا اپنے آبا نے جو کل
اس کی چھاؤں میں ہم سب محفلیں سجاتے ہیں
اک شجر لگائیں ہم اپنے بچوں کی خاطر
جس کے سائے جسم و جاں کے زخم مٹاتے ہیں
اپنے گھر کے آنگن کو پھول کلیوں سے بھر کر
آؤ شہر کی دنیا کو ذرا بھلاتے ہیں
حبس جاں ختم کر دیں، اک صبا کے جھونکے سے
دل کی ہر گھٹن صفدر یہ شجر مٹاتے ہیں
آؤ لوگو سب ملکر اک شجر لگاتے ہیں
سر پہ ٹھنڈی چھت والا ایک گھر بناتے ہیں
شاعری: سلیم اللہ صفدر
درخت لگائیں ملک بچائیں | شجرکاری ذاتی، ملکی، اور اخروی طور پر مفید کام
سر پر اگر ہو دھوپ شجر کاٹتے نہیں | خوبصورت اردو شاعری
shajar kari | poetry on tree plantation in urdu | poetry about trees in urdu