اللہ کے گھر پہ جیسے ہی پہلی نظر گئی | حج و عمرہ پر اشعار |hajj poetry in urdu
Urdu poetry on Hajj | poetry about hajj in urdu | umrah poetry in urdu text | umrah poetry
اللہ کے گھر پہ جیسے ہی پہلی نظر گئی
کعبے کے جلووں سے یہ مری آنکھ بھر گئی
مبہوت ہو گیا تھا میں کعبے کو دیکھ کر
سوچی تھی جو دعا وہ نجانے کدھر گئی
اللہ کے گھر میں جیسے ہی سجدے میں رکھا سر
میری بھی رب کے فضل سے بگڑی سنور گئی
پیارے حرم میں رب سے دعا کا مزہ لیا
میری بھی آہ بن کے وہاں پر اثر گئی
اپنے موبائلوں کو حرم میں نہ لے چلو
کوشش نہ کہنا پھر کہ وہاں بے ثمر گئی
پیارا تھا وقت سارا حرم میں گزارا جو
نورانیت حرم کی دلوں میں اتر گئی
اللہ نے دے دیا ہے یہ اظہر قلم سخن
قسمت مری بھی رب کے کرم سے نکھر گئی
اللہ کے گھر پہ جیسے ہی پہلی نظر گئی
کعبے کے جلووں سے یہ مری آنکھ بھر گئی
یا خدا انتظام ہو جائے حج پہ حاضر غلام ہو جائے | حج پر کلام
اگر آپ مزید حج پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more Hajj poetry in Urdu please visit
hajj poetry in urdu text | Hajj poetry in Urdu | Urdu poetry on Hajj | poetry about hajj in urdu | umrah poetry in urdu text | umrah poetry